آسک یوٹیوب اے آئی فیچر

گوگل کا یوٹیوب کیلئے نیا اے آئی سرچ فیچر “آسک یوٹیوب” متعارف

گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کیلئے نیا اے آئی سرچ فیچر “آسک یوٹیوب” متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کیلئے معلومات کا حصول آسان بنانا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب صرف سادہ سرچ کے بجائے تفصیلی اور پیچیدہ سوالات پوچھ سکیں گے۔ اے آئی ان سوالات کے مطابق جامع نتائج فراہم کرے گا جن میں ویڈیوز، خلاصہ اور تحریری معلومات شامل ہوں گی۔

اس فیچر کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ صارفین کسی ویڈیو کے اسی مخصوص حصے تک براہ راست پہنچ سکیں گے جہاں ان کی مطلوبہ معلومات موجود ہوں گی۔ اس طرح پوری ویڈیو دیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دورانسندر پچائی نے کہا کہ “آسک یوٹیوب” کے ذریعے معلومات تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور تیز ہوجائے گی۔

فی الحال یہ فیچر امریکا میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے یوٹیوب پریمیئم صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر اس فیچر کو خود فعال کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سرچ بار میں “آسک یوٹیوب” کا نیا بٹن ظاہر ہوگا جہاں مختلف پروموٹس کی تجاویز بھی دی جائیں گی۔

مثال کے طور پر صارفین کسی روڈ ٹرپ، سفر، ٹیوٹوریل یا تعلیمی موضوع سے متعلق سوال پوچھ سکتے ہیں۔ اے آئی اس سوال کے مطابق خلاصہ اور متعلقہ ویڈیوز کی فہرست فراہم کرے گا، جس سے ویڈیو سرچ کا تجربہ مزید بہتر ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین