پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس محکمہ قائم

پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس محکمہ قائم، محمد احمد پہلے سیکرٹری مقرر

پنجاب حکومت نے پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس محکمہ قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو صوبے میں ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے افسر محمد احمد کو اس نئے محکمے کا پہلا سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) تیزی سے حکومتی نظام، تعلیم، صحت، زراعت، صنعت اور معیشت کا اہم حصہ بنتی جا رہی ہے۔ ایسے میں پنجاب میں AI کے لیے الگ محکمہ قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس محکمہ قائم

ماہرین کے مطابق ایک علیحدہ AI محکمہ صوبے میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پالیسی سازی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، سرکاری خدمات میں جدت، تحقیق، اختراع اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تاہم اس تقرری کے بعد بعض حلقوں میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا اس نئے محکمے کی قیادت ایسے فرد کے سپرد کی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید اختراعات کے شعبے میں عملی تجربہ اور وژن رکھتا ہو، یا تقرری صرف انتظامی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ AI جیسے انتہائی تخصصی شعبے میں کامیابی صرف محکمہ قائم کرنے سے ممکن نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے واضح پالیسی، قابل قیادت، ماہر افرادی قوت، تحقیقی مراکز، جامعات اور نجی شعبے کے ساتھ مضبوط تعاون بھی ناگزیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین