محسن نقوی

محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے تناظر میں ہوئی۔

ملاقات کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان کے مطابق مضبوط دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری سے علاقائی سکیورٹی اور استحکام مضبوط ہوسکتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ مسلسل سفارتی رابطوں کی عکاسی کرتی ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ سے علاقائی سلامتی کے امور بھی بات چیت کا اہم حصہ رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین