ڈاکٹر عثمان انور نیشنل پولیس بیورو ڈی جی

ڈاکٹر عثمان انور کو نیشنل پولیس بیورو کے ڈی جی کا اضافی چارج سونپ دیا گی

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کو نیشنل پولیس بیورو (این پی بی) اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔ اس فیصلے کو ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انتظامی تسلسل کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نیشنل پولیس بیورو ڈی جی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس 21 کے پولیس سروس آف پاکستان کے افسر ڈاکٹر عثمان انور، جو اس وقت ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اضافی طور پر نیشنل پولیس بیورو کے ڈی جی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تقرری یکم مئی 2026 سے مؤثر ہوگی اور تین ماہ تک یا مستقل ڈی جی کی تعیناتی تک جاری رہے گی، جو بھی پہلے ہو۔

حکام کے مطابق حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کی وسیع انتظامی اور تفتیشی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اضافی ذمہ داری سونپی ہے۔ وہ ماضی میں بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین