امریکا ایران مسودہ معاہدہ

امریکا ایران مذاکرات: 14 نکاتی مسودہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایرانی میڈیا نے امریکا ایران مسودہ معاہدہ کے حوالے سے 14 نکاتی دستاویز کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں، تعمیر نو کے وعدوں اور مستقبل کے مذاکرات کے دائرہ کار پر اہم اختلافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ مسودہ ابھی حتمی منظوری کے مرحلے میں ہے اور ایران کی متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ہی اسے باضابطہ شکل دی جائے گی۔

دونوں فریقین کے بیانات میں کچھ مشترکہ نکات موجود ہیں جن میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی رابطوں کو آگے بڑھانے کی کوششیں شامل ہیں۔

تاہم جنگ بندی کے طریقہ کار پر اختلاف پایا جاتا ہے، جہاں ایک رپورٹ میں عارضی توسیع جبکہ ایرانی مسودے میں تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکا ایران مسودہ معاہدہ میں آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی اختلاف ہے، ایک طرف فوری بحالی جبکہ دوسری طرف طے شدہ مدت میں اور مشاورت کے ساتھ کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پابندیوں میں نرمی کے معاملے پر بھی دونوں مؤقف مختلف ہیں، جہاں ایرانی فریق وسیع پیمانے پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

منجمد اثاثوں اور اقتصادی بحالی کے حوالے سے بھی ایرانی میڈیا نے بڑے مالیاتی مطالبات اور وعدوں کا ذکر کیا ہے جن میں اربوں ڈالر کی واپسی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسودے میں جوہری امور تک محدود مذاکرات کی بات کی گئی ہے جبکہ میزائل پروگرام اور علاقائی اتحادیوں سے متعلق معاملات کو شامل نہیں کیا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ امریکا ایران مسودہ معاہدہ ابھی زیر غور ہے اور حتمی فیصلہ دونوں ممالک کی سیاسی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین