نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ امن منصوبے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی کی فلسطین سے متعلق کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔
نائب وزیراعظم نے غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔
اسحاق ڈار نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ اور الحرم الشریف میں جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت بھی کی۔
At the meeting of the OIC Committee of Six on Palestine on the sidelines of the 81st session of the United Nations General Assembly, Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 reaffirmed Pakistan’s unwavering solidarity with the Palestinian… pic.twitter.com/2ior6P7GFL
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 22, 2026
انہوں نے مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری، آبادکاروں کے تشدد اور الحاق سے متعلق اقدامات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے ذریعے مربوط سفارتی کوششوں پر زور دیا۔
اسحاق ڈار غزہ امن منصوبہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور انتظامی معاملات فلسطینی قیادت میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی کردار اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر احتساب کی بھی حمایت کی۔
اسحاق ڈار نے 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے اور فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت بھی کی۔