طلبہ کے لیے کروم بک اسکیم

ملک بھر میں پانچ لاکھ طلبہ کو کروم بکس اور انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان

حکومت نے ملک بھر میں پانچ لاکھ طلبہ کو دو سال کے دوران کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کے لیے جدید تعلیم تک رسائی آسان بنانا ہے۔

اسلام آباد میں منصوبے کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں کروم بکس تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ذہانت اور محنت کو امارت یا غربت کی بنیاد پر محدود نہیں ہونا چاہیے۔ باصلاحیت طلبہ کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملنے چاہییں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرسکیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں میرٹ کی بنیاد پر چھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے۔ نئے منصوبے کے تحت دو سال میں پانچ لاکھ کروم بکس طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

ان کے مطابق اس سہولت سے طلبہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوئے فاصلاتی تعلیم جاری رکھ سکیں گے اور جدید تعلیمی وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزیراعظم نے دانش اسکولوں میں مفت فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی ذکر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین