حکومت اپوزیشن مذاکرات

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ تیار

پاکستان میں حکومت اپوزیشن مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور دونوں فریقوں کے درمیان تحریری معاہدے کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن تحریری معاہدے پر دستخط کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکرات کی میزبانی اور صدارت کی۔

مذاکرات میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود شریک ہوئے۔ مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز مختلف سیاسی بیانات اور لانگ مارچ سے متعلق معاملات پر شکووں اور تحفظات کے ساتھ ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی لانگ مارچ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا معاملہ اٹھایا۔ حکومتی وفد نے سینئر حکومتی رہنماؤں کے بارے میں مبینہ نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

اپوزیشن وفد نے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے سوشل میڈیا بیان سے متعلق سوال اٹھایا۔ اپوزیشن کا مؤقف تھا کہ اگر حکومت اپوزیشن مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے تو دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے کھلے دل کے ساتھ اور مکمل اختیار کے ساتھ آیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے لانگ مارچ غیر مشروط طور پر ختم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں لانگ مارچ ملتوی کرنے کی صورت میں خصوصی کمیٹیوں کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ دونوں فریق قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ تحریری معاہدے کی تفصیلات پر کام جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین