پی ٹی آئی لانگ مارچ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک میں قیام کے بعد کوہاٹ روانہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ نے کراک میں رات قیام کے بعد کوہاٹ کی جانب پیش قدمی شروع کردی۔ مارچ جنوبی خیبر پختونخوا سے شروع ہوا تھا اور اب اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

مارچ اتوار کی شام لکی مروت کے گنڈی چوک سے شروع ہوا تھا۔ شرکا نے تقریباً 80 کلومیٹر سفر کیا اور رات گئے کراک پہنچے، جہاں جیل چوک پر کیمپ قائم کیا گیا۔

بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ملحقہ اضلاع کے کارکن مارچ میں شریک ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی افراد انفرادی طور پر شریک ہوئے، جبکہ بلوچستان سے آنے والے قافلے یارک میں مارچ کا حصہ بنے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ مقررہ وقت پر مارچ میں نہیں پہنچ سکا۔ پولیس حکام کے مطابق قافلے کو پیر کی دوپہر کراک سے روانہ ہونا تھا۔

کراک اور گردونواح میں موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل کردی گئی ہے۔ حکام نے مارچ کے دوران سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت یہ پابندی عائد کی ہے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق قافلہ پیر کی رات کوہاٹ کے قریب لاچی گراؤنڈ میں قیام کرے گا۔ 6 اکتوبر کو کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے شرکا بھی مارچ میں شامل ہوں گے۔

اس کے بعد مارچ پشاور کی جانب بڑھے گا اور مختلف مقامات سے گزرتا ہوا اگلے مرحلے میں داخل ہوگا۔ ادھر اٹک اور ٹیکسلا میں مارچ روکنے کے لیے سڑکوں پر کنٹینرز، مٹی اور پتھروں سے بھرے تھیلے رکھ دیے گئے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین