پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات

پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع، 1.2 ارب ڈالر متوقع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے جارہے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک کی اضافی مالی معاونت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

مذاکرات تقریباً دو ہفتے جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران جون 2026 تک پاکستان کی معاشی کارکردگی، پروگرام اہداف اور اسٹرکچرل بینچ مارکس پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور محصولات میں اضافے کے اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔ فریقین ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس نظام کو ڈیجیٹل بنانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔

توانائی کے شعبے میں اصلاحات بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہوں گی۔ بجلی اور گیس کے گردشی قرضے، ٹیرف میں بروقت تبدیلی، شعبے کے نقصانات اور وصولیوں کی شرح سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

گیس ٹیرف بھی مذاکرات میں خاص توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔ مکمل لاگت کی وصولی کی شرط کے تحت جنوری سے گیس کی قیمتوں میں تبدیلی متوقع ہے، جبکہ پیٹرولیم سے متعلق مختلف لیویز اور توانائی شعبے کی مالی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک کی اضافی مالی معاونت مل سکتی ہے۔ تقریباً ایک ارب ڈالر آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کی پانچویں قسط جبکہ اضافی رقم موسمیاتی مالی معاونت سے متعلق ہوگی۔

پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات میں سرکاری اداروں کی نجکاری، حجم میں کمی اور تنظیم نو بھی زیر بحث آئے گی۔ آٹو پالیسی، گندم اور چینی کی قیمتوں میں ڈی ریگولیشن، بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور گردشی قرضے کے تصفیے سے متعلق اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین