اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

بھارت دہشتگردی برآمد کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، صائمہ سلیم

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت پر دہشت گردی کی سرپرستی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے مباحثے کے دوران پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گردی برآمد کر رہا ہے اور مختلف پراکسی گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی نیٹ ورکس ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی نمائندہ نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

پاکستانی کونسلر نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں پر ظلم بھارت میں معمول بنتا جا رہا ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان پر ہونے والے بعض حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری افغان سرزمین سے کی گئی۔ انہوں نے سرحد پار دہشت گردی کو پاکستان کیلئے ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج قرار دیا۔

طالبان حکومت کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان خطے میں امن اور انسداد دہشت گردی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ماہرین کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سفارتی کشیدگی خطے میں جاری سیاسی اور سیکیورٹی تنازعات کی عکاسی کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین