پاکستانی خلا باز

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے

اسلام آباد: پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی خلا باز چین کے خلائی مشن میں شرکت کریں گے، جسے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی سفارتخانے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی جہاز کے ذریعے خلائی مشن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس پیش رفت سے پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون کو نئی سمت ملنے کی توقع ہے۔

سفارتخانے کے مطابق یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ کا پہلا مشترکہ مشن ہوگا جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز ایک ساتھ حصہ لیں گے۔ اس طرح پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن کے پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔

چینی سفارتخانے نے اس پیش رفت کو پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشن دونوں ممالک کے درمیان نسل در نسل قائم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مشن سے نوجوان نسل کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی، جبکہ خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی طلبہ اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چینی سفارتخانے کے مطابق اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے راستے کھلیں گے، جس سے علم، تجربات اور جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ مل سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین