بارسلونا– پاپائے روم نے پیر کے روز بارسلونا کے سگرادا فامیلیا چرچ میں خیسوس ٹاور کا افتتاح کر دیا۔ آج سے ٹھیک 100 برس قبل 10 جون 1926 کو معروف معمار گائودی کا انتقال ہوا تھا۔
اس موقع پر شاہ سپین، ملکہ لیتیزیا، سپینش صدر، کتلان صدر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
پروگرام کا سب سے جذباتی لمحہ وہ تھا جب اونسے فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی نابینا بچی ویلینتینا نے گائودی کی ورکشاپ میں پاپائے روم کو ٹاور سے متعلق گائودی کی ڈرائنگز کے بارے میں آگاہ کیا۔ بچی کی بریفنگ اتنی جامع تھی کہ تمام سامعین نے خاموشی سے اسے سنا۔ بریفنگ کے بعد ملکہ لیتیزیا نے بچی کو گلے لگایا۔
ٹاور کے افتتاح کے موقع پر مختصر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پاپائے روم نے چرچ میں عبادت بھی کی۔