شہباز شریف کا COP31 سے خطاب

شہباز شریف کا COP31 سے خطاب، ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ترکیے کے شہر انطالیہ میں منعقدہ کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

شہباز شریف نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کا تقریباً ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، جبکہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔

وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیے کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ترکیے نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے اور ملک میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین