پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد ان کے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ ہوگیا۔ اداکار نے اپنی اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی کے ہمراہ یہ خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس پر انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
عمر شہزاد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹے کی پیدائش سے متعلق تصاویر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں اداکار اپنی اہلیہ شانزے لودھی اور ننھے مہمان کے ہمراہ دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
اداکار نے اپنے مداحوں کو بیٹے کے نام سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود کا نام اسماعیل رکھا ہے۔ اس خوش خبری کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے عمر شہزاد اور شانزے لودھی کو والدین بننے پر مبارکباد دی ہے۔ صارفین کی جانب سے ننھے اسماعیل کے لیے صحت، خوشیوں اور روشن مستقبل کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
عمر شہزاد پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی سرگرمیوں کے باعث توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں بھی مداحوں کی دلچسپی کا مرکز رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ عمر شہزاد نے سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے فروری 2025 میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے یہ جوڑا اپنی زندگی کے مختلف اہم لمحات سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتا رہا ہے۔