اسکاٹش لیبر رہنما اناس سرور

اسکاٹش لیبر رہنما انس سرور لارڈ مقرر، برطانوی حکومت میں وزیر تجارت بھی بن گئے

لندن: اسکاٹش لیبر کے رہنما انس سرور کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن بنانے کے بعد برطانیہ کے محکمہ برائے کاروبار، جدت، سائنس اور تجارت میں وزیر مملکت برائے تجارت مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق یہ تقرری حالیہ حکومتی ردوبدل کا حصہ ہے، جس کے تحت 47 نئے وزارتی تقرر اور 17 وزرا کی دوبارہ تقرریاں کی گئی ہیں۔

2021 سے اسکاٹش لیبر کی قیادت کرنے والے اناس سرور نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی جانب سے یہ ذمہ داری سونپے جانے پر خود کو اعزاز یافتہ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پوری زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف رہی ہے اور برطانیہ کے عوام کی خدمت کا موقع ملنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے، جسے وہ عاجزی کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سوئنی نے اس تقرری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل انس سرور نے کہا تھا کہ وہ ہاؤس آف لارڈز میں جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور صرف اسکاٹ لینڈ کا فرسٹ منسٹر بننا چاہتے ہیں۔

جان سوئنی نے مزید کہا کہ لیبر پارٹی ماضی میں ہاؤس آف لارڈز کے خاتمے یا اصلاحات کی حمایت کرتی رہی ہے، اس لیے انس سرور کا اس ایوان کی رکنیت قبول کرنا سیاسی تضاد کی مثال ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ تقرری اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ انس سرور رواں سال وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر تنقید کرنے والے ابتدائی لیبر رہنماؤں میں شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین