سینئر پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مرد چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی یاد رکھتے ہیں اور اختلاف کی صورت میں انہیں بطور طعنہ استعمال کر سکتے ہیں، جس سے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں کچھ باتیں اپنے شریکِ حیات سے شیئر کیں، لیکن بعد میں وہی باتیں اختلاف کے دوران دہرائی گئیں، جس کے بعد انہوں نے اپنی رائے تبدیل کی۔
پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے بھی اس نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خاص طور پر اپنے میکے سے متعلق معاملات میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ یہ معلومات بعض اوقات حساس ہو سکتی ہیں۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے اسے عملی مشورہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے ازدواجی اعتماد کے خلاف قرار دیا۔
یاد رہے کہ فضیلہ قاضی پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا ہے، جبکہ ان کی شادی اداکار قیصر نظامانی سے ہوئی ہے اور یہ جوڑا شوبز کی ایک مستحکم جوڑی سمجھا جاتا ہے۔