ایران امریکا ایم او یو کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب تہران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے مجوزہ معاہدے میں لبنان میں جنگ بندی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکا ایم او یو کے متن میں لبنان کا متعدد بار ذکر کیا گیا ہے اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام لازمی حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں لڑائی کا خاتمہ اس ایم او یو کا اہم جزو ہے اور ایران اسے خطے میں وسیع تر امن عمل سے الگ نہیں سمجھتا۔
تہران کے مطابق اس معاہدے میں امریکی پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور معاشی بحالی کے اقدامات بھی شامل ہیں۔
ایران امریکا ایم او یو کے تحت امریکی اقتصادی اور بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی تیل کی برآمدات کی بحالی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری سیکیورٹی کے لیے ایران اور عمان مشترکہ تعاون کریں گے تاکہ جہاز رانی محفوظ بنائی جا سکے۔
تہران نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی مکمل بحالی نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنے اور خطے میں تنازع کے خاتمے کا ایک محدود سفارتی فریم ورک ہے۔