وفاقی بجٹ 2026-27

وفاقی بجٹ 2026-27: تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

وفاقی بجٹ 2026-27 میں حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مختلف شعبوں میں ٹیکس ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

بجٹ کے تحت کم از کم اجرت میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تنخواہ دار طبقے کے چار سلیبس میں ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ 2026-27 میں تنخواہ دار افراد پر عائد 9 فیصد سرچارج ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ مختلف آمدنی سلیبس میں انکم ٹیکس کی شرح کم کی گئی ہے۔

حکومت نے سپر ٹیکس میں بھی کمی کی تجویز دی ہے جبکہ بینکوں، تیل و گیس اور فرٹیلائزر سیکٹرز پر موجودہ شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

جائیداد کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی، آئی ٹی برآمدات میں رعایت اور الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے سہولیات بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔

ترقیاتی شعبے میں پانی، انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کے لیے بڑے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق اس بجٹ کا مقصد معاشی استحکام، خسارے میں کمی اور عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ترقی کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین