پاکستان بھارت انڈر 19 ایشیا کپ فائنل

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا

مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔ مسقط میں کھیلے جانے والے اہم معرکے میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں عثمان خان، حیام خان، عبدالقادر، احمد حسین، حسنین عباس، حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ اور علی رضا شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا اور عبدالقادر و عثمان خان نے بھارتی بولرز کو دباؤ میں رکھا۔ دونوں بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں مکمل کیں اور قومی ٹیم کو بڑے اسکور کی بنیاد فراہم کی۔

عبدالقادر نے 54 گیندوں پر 80 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، تاہم وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کے بعد عثمان خان نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 111 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار سنچری اسکور کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔

قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان اور عبدالقادر پاکستان کی جانب سے نمایاں بیٹرز رہے، جن کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت کو فائنل جیتنے کے لیے بڑا ہدف ملا۔

بھارت کی جانب سے کاویہ پریش پٹیل نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چگوروپتی وینکٹے نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تاہم بھارتی بولرز پاکستان کو بڑا مجموعہ بنانے سے نہ روک سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین