اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا، جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 692 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان پہلے سیشن کے اختتام تک برقرار رہا، جہاں انڈیکس 1955 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 659 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسرے سیشن میں بھی مثبت رجحان جاری رہا اور خریداری کے دباؤ کے باعث انڈیکس مزید اوپر چلا گیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2696 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں اربوں روپے کے شیئرز کا لین دین ہوا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 703 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی تیزی نمایاں رہی۔
ماہرین کے مطابق بجٹ سے متعلق مثبت توقعات اور معاشی اشارے اس تیزی کی بڑی وجوہات ہو سکتے ہیں۔