بغیر کسی سورس یا حوالہ جات کے

مسعود پزشکیان کا بیان، مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای طبی طور پر مکمل صحت مند ہیں اور ان کے چہرے اور ٹانگوں پر آنے والے زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مسعود پزشکیان نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

ایرانی صدر کے مطابق ان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے دو مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملاقات 7 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہی۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اس وقت صحت کا کوئی خاص مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

مسعود پزشکیان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بھی اپنا مؤقف واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا اور مذہبی اعتبار سے جوہری ہتھیار تیار کرنا حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران میں کچھ لوگ ایسے ہتھیار بنانے کی خواہش رکھتے بھی ہوں تو مذہبی نقطہ نظر سے انہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے آبنائے ہرمز سے متعلق بھی اہم بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایرانی پیشکش قبول کرتا ہے تو ایران آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات بحال کرنے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا۔ ان کے مطابق امریکی جانب سے پیشکش قبول کیے جانے کے اسی روز مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی فضا برقرار ہے۔ ان کے مطابق امریکا ایران پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہا ہے، دھمکیاں دے رہا ہے اور ماضی میں کیے گئے بعض تحریری وعدوں کی پاسداری بھی نہیں کی گئی۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی صدر سے براہ راست ملاقات کرنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ مذاکرات کے بعد امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا یا نہیں، یہ ایک اہم سوال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین