پاکستان ون ڈے اسکواڈ آسٹریلیا

آسٹریلیا سیریز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ مقابلے 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

بورڈ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ بابراعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم  کی قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹوں کے محافظ بلے بازوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ عثمان خان بیماری کے باعث انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

اسی طرح فخر زمان اور صائم ایوب بدستور انجری سے صحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے فہیم اشرف، فیصل اکرم، حسین طلعت، محمد رضوان، وسیم جونیئر اور سعد مسعود کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شمائل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین