مائیک ہیسن

محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟ مائیک ہیسن نے وجہ بتادی

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان کے کوچ بننے سے پہلے ہی قومی ٹی20 اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ان کے آنے سے قبل محمد رضوان نہ صرف ٹی20 ٹیم سے باہر تھے بلکہ کپتان بھی نہیں رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم مینجمنٹ اس نتیجے پر پہنچی کہ رضوان کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے کیونکہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تشکیل انفرادی کارکردگی کے بجائے قومی ٹیم کے مجموعی مفاد کو مدنظر رکھ کر کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضوان کو ڈراپ کرنے کا مقصد دیگر کھلاڑیوں کو بھی واضح پیغام دینا تھا کہ ٹیم میں جگہ کارکردگی اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق دی جائے گی۔

ہیڈ کوچ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کھلاڑیوں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ آئندہ سال ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید آپشنز اور کمبی نیشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

کرکٹ حلقوں میں مائیک ہیسن کے اس بیان کے بعد محمد رضوان کے مستقبل اور پاکستان ٹیم میں ان کے کردار پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین