پاکستان موسم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات (PMD) نے نئی پاکستان موسم کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 سے 13 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہوائیں، تیز آندھیاں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون کو مغربی ہواوں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 13 جون تک اثر انداز رہے گا۔

اس پاکستان موسم کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں اور ژالہ باری کمزور ڈھانچوں، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے نشیبی علاقوں میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں جیسے گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت اور شہریوں، سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین