پی ایم ڈی سی داخلے 2025-26

پی ایم ڈی سی نے تعلیمی سال 2025–26 کے داخلے بند کر دیے

پی ایم ڈی سی داخلے 2025-26 کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلے باضابطہ طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 15 اپریل کے بعد 2025–2026 کے تعلیمی سیشن میں داخلہ لینے والے طلبہ کو رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے بعد داخلے نہ کریں۔ اس حکم کی خلاف ورزی کو قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ لینے والے طلبہ کو رجسٹریشن نمبر جاری نہیں کیا جائے گا، جس کے باعث ان کا داخلہ غیر قانونی تصور ہوگا۔

یہ احکامات ملک بھر کی تمام جامعات اور اداروں پر لاگو ہوں گے اور انہیں سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس سے قبل پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے معیار میں محدود نرمی کی اجازت بھی دی تھی تاکہ خالی نشستیں پُر کی جا سکیں، تاہم یہ اقدام صرف میرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

میڈیکل تنظیموں کی جانب سے داخلہ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، لیکن پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس کے قوانین معیار، شفافیت اور نظام کی بہتری کے لیے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین