خیرپور میں تیل و گیس کی دریافت

ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں، جس سے ملک کے مقامی توانائی وسائل میں اضافے کی توقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے نئی دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کرادی ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع خیرپور میں بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 (Butrasim North West-1) کنویں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے، جہاں سے یومیہ تقریباً ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنویں سے یومیہ 175 بیرل کنڈنسیٹ بھی حاصل ہوگا، جو اس نئی دریافت کی اہمیت کو مزید بڑھاتا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس وسائل میں اضافہ ہوگا اور ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ دریافت ہونے والی گیس کو جلد قومی گیس ترسیلی نظام سے منسلک کیا جائے گا تاکہ اس کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین