ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان کا کردار نمایاں ہو کر سامنے آیا ہے جبکہ بھارت عالمی سطح پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔
بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ عالمی حالات نے بھارت کے عالمی طاقت بننے کے دعووں کو متاثر کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کی میزبانی اور سفارتی کوششوں نے اس کی عالمی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔
اس کے برعکس بھارت کی داخلی سیاست اور میڈیا کنٹرول نے اس کی بین الاقوامی ساکھ کو متاثر کیا ہے جس سے اس کا اثر و رسوخ کم ہوا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت کو عالمی جنوب کا رہنما بنانے کی کوششوں کو بھی موجودہ حالات میں چیلنجز کا سامنا ہے۔
اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد نے عالمی توجہ پاکستان کی جانب مبذول کرائی ہے جبکہ بھارت پس منظر میں چلا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے اندر بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید بڑھ رہی ہے جو عالمی سطح پر بدلتی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔