سپریم کورٹ ایس او پیز پاکستان کے تحت منگل کے روز نئے ضابطہ کار جاری کیے گئے ہیں تاکہ غیر متوقع سرکاری تعطیلات کے دوران بھی عدالتی کام بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
سپریم کورٹ ایس او پیز پاکستان کے مطابق ہنگامی حالات میں اعلان کردہ تعطیلات کے دوران بھی انتظامی اور عدالتی امور محدود عملے کے ساتھ جاری رہیں گے، جب تک کہ چیف جسٹس کوئی اور ہدایت نہ دیں۔
نئے نظام میں فوری نوعیت کے مقدمات کو ترجیح دی گئی ہے، جن میں ضمانتیں، خاندانی تنازعات، نظرثانی درخواستیں اور عمر رسیدہ قیدیوں کے کیسز شامل ہیں۔
حکام کے مطابق مقدمات کے بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے روزانہ کی فہرست میں کم از کم 40 فیصد پرانے کیسز شامل کیے جائیں گے، خصوصاً 2018 تک کے زیر التوا مقدمات۔
سپریم کورٹ ایس او پیز پاکستان میں کیسز کی سماعت کے لیے ہفتہ وار اور ماہانہ فہرستیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ جدید خودکار نظام کے ذریعے کیسز کی تقسیم کو شفاف بنایا جائے گا۔
نئے ایس او پیز میں سندھ اور بلوچستان سے آنے والے وکلا کے لیے خصوصی سہولتیں بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ انصاف تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ اقدامات جدید، شفاف اور عوام دوست عدالتی نظام کی جانب اہم قدم ہیں جو تاخیر کو کم کرنے میں مدد دیں گے۔