بوسٹن میراتھون 2026

بوسٹن میراتھون 2026 میں پاکستانی رنرز کی شاندار کامیابیاں

بوسٹن میراتھون 2026 میں پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

دنیا کی معتبر ترین میراتھون ریس میں پاکستان اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 13 رنرز نے کامیابی کے ساتھ ریس مکمل کی، جو ایک قابلِ فخر کارنامہ ہے۔

پاکستانی رنرز

کراچی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل محمد امجد علی پاکستانی شرکاء میں سب سے آگے رہے۔ انہوں نے 2 گھنٹے 42 منٹ 45 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیز ترین پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

امریکا میں مقیم سید حمزہ نے 2:51:06 کے ساتھ دوسری جبکہ نزار نیانی نے 3:01:44 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی رنرز

ناروے سے تعلق رکھنے والے محمد فصیح صالح نے 3:10:36 کے ساتھ اپنا پرسنل بیسٹ بنایا، جبکہ برطانیہ کے شہزادہ حسین، بشیری انجم اور ماہین شیخ نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ کراچی کے ڈاکٹر جہانزیب مغل، نوشیروان علی اور اسلام آباد کے بلال احسن نے 6 اسٹار فِنشر کا اعزاز حاصل کیا، جو عالمی میراتھون سیریز میں ایک بڑی کامیابی تصور کی جاتی ہے۔

پاکستانی رنرز

بلال احسن نے انجری کے بعد واپسی کرتے ہوئے 3:23:53 میں ریس مکمل کی، جبکہ نوشیروان علی نے 4:15:33 میں دوڑ مکمل کرکے اپنی کامیابی کو خود شناسی کا سفر قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے