فیفا ورلڈکپ 2026

فیفا ورلڈکپ 2026: اسپین نے یوروگو ئے کو0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ ایچ کے اہم مقابلے میں اسپین نے یوروگوئے کو 1-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ اسپین کی مضبوط کارکردگی نے اسے گروپ مرحلے میں سرفہرست ٹیم بنا دیا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسپین کے مڈفیلڈر مارکوس لورینتے نے 42ویں منٹ میں اسکور کیا۔ اس گول کے بعد یوروگوئے نے برابری کی بھرپور کوشش کی، لیکن اسپین کا دفاع مضبوط ثابت ہوا اور مقابلہ 1-0 سے ختم ہوا۔

گروپ ایچ کے دوسرے میچ میں سعودی عرب اور کیپ وردے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، تاہم مقررہ وقت میں دونوں جانب سے کوئی گول نہ ہو سکا اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

گروپ مرحلے کے اختتام پر اسپین نے 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کیپ وردے 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہ کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا۔

دوسری جانب یوروگوئے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا اور اگلے مرحلے میں رسائی حاصل نہ کر سکا۔ سعودی عرب بھی 2 پوائنٹس کے باوجود گول فرق کی بنیاد پر گروپ کے آخری نمبر پر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین