ایران فٹبال ٹیم

فیفا ورلڈکپ 2026 سے قبل ایران میں فٹبال ٹیم کے حق میں بڑا اجتماع

فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے لیے روانگی سے ایک ہفتہ قبل ایران میں قومی فٹبال ٹیم کے حق میں ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے تہران کے انقلاب اسکوائر میں جمع ہوکر ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجتماع میں ملک بھر سے شائقینِ فٹبال نے شرکت کی۔ شرکاء ایرانی پرچم اٹھائے قومی ٹیم سے اظہارِ یکجہتی کرتے رہے جبکہ کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

روانگی سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم نے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹیم کی جانب سے صدر کو 12 نمبر کی خصوصی جرسی پیش کی گئی جو عوامی حمایت کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

صدر پزشکیان نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی عظمت اور وقار کے لیے میدان میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوری ایرانی قوم ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے اور امید کرتی ہے کہ کھلاڑی اعزاز کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم ایران کے اتحاد، فخر اور قومی یکجہتی کی علامت بن کر ابھرے گی۔ صدر نے کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے سپوتوں پر فخر کرتی ہے۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ نے بھی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ہر قدم پر قومی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 اگلے ماہ امریکا ،کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ ایران اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 15 جون کو  لاس اینجلس  میں کھیلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین