پاکستان پانڈا بانڈ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کی معیشت کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پانڈا بانڈ کے اجرا سے پاکستان اور چین کے درمیان مالی تعاون کا نیا دور شروع ہوا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پانڈا بانڈ کی کامیاب فروخت سے چینی مالی اداروں اور عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بات بیجنگ میں منعقدہ تقریب کے بعد ایک انٹرویو میں کہی جہاں پاکستان کو چین کی مقامی بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پانڈا بانڈ نہ صرف پاکستان کی مالی حکمت عملی کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے چینی کرنسی کی عالمی حیثیت بھی مضبوط ہو رہی ہے۔
Finance Minister Muhammad Aurangzeb has said that Pakistan’s inaugural #PandaBond issuance marks a transformational step in the country’s financial landscape and opens a new chapter in #Pakistan_China economic cooperation@Financegovpk @MFA_China @ForeignOfficePk @CGTNOfficial… pic.twitter.com/qFWt6JTprn
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) May 16, 2026
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کی باہمی تجارت کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ پہلے ہی چینی کرنسی میں طے کیا جا رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان مالی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں توجہ انفراسٹرکچر سے ہٹ کر کاروباری شراکت داری اور صنعتی ترقی پر مرکوز ہو رہی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری بینک کی معاونت سے جاری یہ منصوبہ مستقبل میں مزید بانڈ اجراء اور دونوں ممالک کے درمیان مالی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔