محکمہ موسمیات نے سندھ ہیٹ ویو وارننگ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں شدید گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ہیٹ ویو وارننگ آج سے 3 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران وسطی اور بالائی سندھ کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
جامشورو، دادو اور شہید بینظیرآباد سمیت کئی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ سندھ ہیٹ ویو وارننگ کے تحت ان علاقوں میں صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی شدید گرمی کی صورتحال برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ ہیٹ ویو وارننگ کے دوران احتیاط نہ کرنے سے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں دھوپ سے بچیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کے معاملات موسم کے مطابق ترتیب دیں جبکہ جانوروں کو بھی گرمی سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں۔
کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ سندھ ہیٹ ویو وارننگ کے دوران شہری خصوصی احتیاط کریں۔