پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اسحاق ڈار عباس عراقچی رابطہ کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی، جبکہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہے۔
عباس عراقچی نے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Foreign Minister of Iran Abbas Araghchi @Araghchi.
They exchanged views on regional and international developments, with particular focus on the evolving situation in the region and… pic.twitter.com/UXm4e42PnV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 10, 2026
اسحاق ڈار عباس عراقچی رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اس معاہدے کو دفاعی نوعیت کا قرار دیتا ہے۔
ایرانی حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ تہران کو اس نئے سکیورٹی معاہدے کے اپنے خلاف ہونے پر تشویش کی کوئی وجہ نہیں۔ ایران کے مطابق خطے کے ممالک اپنی سکیورٹی کے لیے زیادہ خود انحصاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
تازہ اسحاق ڈار عباس عراقچی رابطہ پاکستان کی جانب سے علاقائی ممالک کے ساتھ مسلسل سفارتی رابطے برقرار رکھنے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات سے متعلق معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔