وفاقی حکومت کفایتی

وفاقی حکومت کے نئے کفایتی اقدامات، دکانیں رات 9 بجے بند ہوں گی

وفاقی حکومت نے نئے کفایتی اقدامات اور ایندھن کے تحفظ کے لیے مختلف فیصلوں پر فوری عملدرآمد کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلے تین ماہ تک نافذ رہیں گے۔ اقدامات کا مقصد سرکاری اخراجات اور ایندھن کے استعمال میں کمی لانا ہے۔ فیصلے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایتی اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر کیے گئے۔

نئے کفایتی اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ یہ کمی تین ماہ تک جاری رہے گی۔ تاہم مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضروری خدمات اور ایف بی آر کی گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ انتظامی یا غیر آپریشنل شعبوں کی گاڑیاں اس استثنیٰ میں شامل نہیں ہوں گی۔ ترقیاتی منصوبے بھی اس فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔

حکومت نے مالی سال 2026-27 کے نان ای آر ای بجٹ میں بھی پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمی ماہانہ بنیاد پر کی جائے گی اور بیرون ملک پاکستانی مشنز اور وہاں تعینات افسران پر بھی لاگو ہوگی۔ تاہم کرایہ، تعلیمی اخراجات اور طبی ضروریات پوری کی جاتی رہیں گی۔ ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ میں کمی کے اس فیصلے سے بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

نئے کفایتی اقدامات کے تحت ہر قسم کی گاڑیوں اور دیگر پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم آئی ٹی سے متعلق خریداری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی۔ ترقیاتی منصوبے بھی دونوں پابندیوں سے باہر رہیں گے۔ حکومت نے تین ماہ کے لیے بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے، جبکہ مخصوص اسکالرشپس اور منظور شدہ تربیتی پروگراموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ناگزیر بیرون ملک دوروں کی صورت میں وزرا، مشیران، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور دیگر متعلقہ حکام کو اکانومی کلاس میں سفر کرنا ہوگا۔ سرکاری اجلاس ترجیحاً ویڈیو یا ٹیلی کانفرنس کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے، تاہم ایک ہی شہر میں ہونے والے اجلاس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

سرکاری اخراجات سے ہونے والے سیمینارز، تربیتی پروگرامز اور کانفرنسز پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ناگزیر تقریبات سرکاری آڈیٹوریم یا کمیٹی رومز میں منعقد کی جائیں گی۔ شادی کی تقریبات میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں 19 جون 2026 کو جاری مارکیٹ اوقات بھی برقرار رکھے گئے ہیں، جن کے تحت دکانیں اور بازار رات 9 بجے، شادی ہالز 10 بجے اور ریسٹورنٹس و کیفے 11 بجے بند ہوں گے۔

حکومت کے مطابق استثنیٰ کی درخواستوں کا جائزہ کیس ٹو کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین