فیلڈ مارشل عاصم منیر

پروپیگنڈا اور دہشتگردی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پراپیگنڈا، فیک نیوز یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے اساتذہ اور زیر تربیت افسران سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جدید جنگی طریقہ کار تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، اس لیے افسران کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کے مطابق کسی بھی قسم کا پراپیگنڈا یا بیرونی سرپرستی میں کی جانے والی دہشتگردی پاکستان کی ترقی کو روک نہیں سکتی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام انتہائی ضروری ہے اور ملک کی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی تمام قوتیں ہمیشہ ناکام رہیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا ترقی اور خوشحالی کا سفر اپنی منزل تک ضرور پہنچے گا اور ملک عالمی سطح پر ایک مضبوط مقام حاصل کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین