اقوام متحدہ سلامتی کونسل ویٹو اصلاحات

پاکستان کا اقوام متحدہ میں ویٹو پاور ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ سلامتی کونسل ویٹو اصلاحات کے معاملے پر پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ویٹو پاور کو یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو سختی سے محدود کیا جائے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل ویٹو اصلاحات پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں بین الحکومتی مذاکرات کے دوران پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام اکثر عالمی امن و سلامتی کے اہم معاملات میں فیصلہ سازی کو مفلوج کر دیتا ہے، جس کی بڑی وجہ مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کا غلط استعمال ہے۔

پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل ویٹو اصلاحات میں اگر مزید ویٹو طاقت رکھنے والے ممالک شامل کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید بڑھ جائے گا اور عالمی نظام مزید غیر متوازن ہو جائے گا۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے ویٹو نظام کو پرانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو انتہائی محدود بنایا جائے تاکہ انصاف پر مبنی نظام قائم ہو سکے۔

پاکستان نے مستقل رکنیت میں توسیع کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے نئے مراعات یافتہ طبقات پیدا ہوں گے، جو عالمی انصاف کے خلاف ہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل ویٹو اصلاحات کا عمل اب بھی جاری ہے جس کا مقصد سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ، مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے