ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف

ٹرمپ نے شہباز شریف کو ’’فنٹاسٹک پرائم منسٹر‘‘ قرار دے دیا

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے لیے خصوصی تعریفی الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ’’فنٹاسٹک پرائم منسٹر‘‘ قرار دے دیا۔

اپنے خطاب کے دوران پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس نئے لقب سے مخاطب کیا، جس کے بعد ان کا یہ بیان پاکستان میں خاصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی اور جنگ کا حوالہ دیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے مثبت بیانات دیتے رہے ہیں۔ ان کے تازہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے جب وہ عالمی رہنماؤں کے سامنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔

امریکی صدر نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں بھی ماضی میں تعریفی کلمات کہے ہیں اور انہیں متعدد مواقع پر اپنا ’’فیورٹ فیلڈ مارشل‘‘ قرار دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین