پاکستان مہنگائی

پاکستان میں مہنگائی 8.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی، وزارتِ خزانہ اور آئی ایم ایف میں معاہدہ

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ نے آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع اتفاق بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے آئندہ بجٹ 2026-27 کے لیے حقیقی جی ڈی پی گروتھ 4.1 فیصد اور اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی بنیاد پر مہنگائی 8.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پہلے ہی آئندہ مالی سال کے لیے سخت مالیاتی اہداف مقرر کیے ہیں، جن میں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے برابر تقریباً 2.9 کھرب روپے کا پرائمری سرپلس شامل ہے۔

دوسری جانب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور ان کی معاشی ٹیموں کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر غور کیا۔ اجلاس میں صوبوں پر زور دیا گیا کہ وہ اضافی ریونیو اقدامات کریں تاکہ مالیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان آئندہ مالی سال کے لیے 4.1 فیصد گروتھ کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ آئی ایم ایف نے 3.5 فیصد معاشی نمو کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی اور مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے سخت مالی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہوگا، تاہم اس کے ساتھ عوامی ریلیف اقدامات بھی چیلنج بنے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نمایاں زمرے

تازہ ترین