امریکا ایران آئل ٹینکرز تنازع شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اطلاعات ہیں کہ امریکا بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی جہازوں پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کو اس کے ایٹمی پروگرام پر رعایتیں دینے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر نئے قواعد نافذ کیے جائیں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو ایرانی نیوی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔
مزید کہا گیا ہے کہ جہازوں کو مخصوص راستوں پر سفر کرنا ہوگا جبکہ بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ایرانی حکام نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اقدامات غیر قانونی ہیں، اور جب تک یہ اقدامات ختم نہیں ہوتے، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، جس سے امریکا ایران آئل ٹینکرز تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔